ملک بھر میں کڑاکے کی سردی، منفی 10 ڈگری کہاں ریکارڈ کیا گیا؟

کڑاکے کی سردی

نیوزٹوڈے:   ملک بھر میں شدید سردی کا راج ہے، اسکردو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی پڑی۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی 10 ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب کالام میں منفی 7 ڈگری اور گلگت میں منفی 6 ڈگری، راولکوٹ، کوئٹہ، ہنزہ منفی 3، پشاور اور اسلام آباد میں 2 ڈگری، لاہور نوکنڈی، جہلم 5، فیصل آباد میں 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ، سکھر، موہن۔ جودڑو 7 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے کل سے کشمیر، کے پی کے، گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے جب کہ جمعہ کو بلوچستان میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+