سنگل فیس کے ساتھ انٹرمیڈیٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
- 24, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (پی بی سی سی) نے امیدواروں کو ریلیف دیتے ہوئے ایک ہی فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 30 جنوری 2024 تک توسیع کردی ہے۔
30 جنوری تک داخلہ فارم جمع نہ کرانے والے امیدواروں کو 7 فروری تک داخلہ فارم جمع کرانے کے لیے دگنی فیس ادا کرنا ہوگی۔مزید برآں، 12 فروری تک داخلہ فارم جمع کرانے والے طلباء سے تین گنا فیس وصول کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 19 اپریل 2024 کو پنجاب بھر میں شروع ہوں گے۔ پنجاب میں میٹرک کے سال 2024 کے امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے۔
تبصرے