صوبہ پنجاب کی وزارت داخلہ نے پورے صوبہ کی انتظامیہ کو تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

دہشدگردی سے نمٹنے کی پیشگی

نیوز ٹوڈے :   فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران صوبہ پنجاب میں دہشتگردی کے پیش نظر صوبہ پنجاب کی داخلی حکومت نے صوبہ پنجاب کی ساری انتظامیہ کو الیکشن کے دوران حفاظتی اقدامات کرنے کا ایک تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے ـ یہ حکم نامہ پنجاب کی ساری پولیس ، تمام ضلعوں کے کمشنرز اور تمام ضلعوں کے ڈپٹی کمشنرز کو بھجوا دیا گیا ہے ۔ اس حکم نامے میں ان تمام خدشات کا ذکر کیا گیا ہے جو الیکشن کے دوران پیش آ سکتے ہیں ـ

پنجاب کی صوبائی داخلی حکومت نے اس حکم نامے میں لکھا ہے کہ 8" فروری کو ہونے والے الیکشن سے پہلے دہشتگرد جماعتیں کسی بھی سیاسی رہنما کو اغوا کر سکتی ہیں ـ اہم سیاسی رہنماؤں پر حملے بھی کیے جا سکتے ہیں یہ جماعتیں ووٹروں کو ڈرا دھمکا کر انہیں خوفزدہ بھی کر سکتی ہیں اور ووٹروں کے اغوا کے خطرات بھی ہیں ـ اس میں لکھا گیا ہے کہ الیکشن والے دن یہ جماعتیں انتخا بات کے دوران ڈیوٹی دینے والے عملے کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں" ۔ الغرض اس حکم نامے میں بہت لمبی چوڑی تفصیل لکھی گئی ہے جو جو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اس لیے صوبائی داخلی حکومت نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نشان کردہ حلقوں میں اس کے حکم کے مطابق مکمل تیار سیکیورٹی دی جاۓ ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+