انٹرنیٹ سروس کی فراہمی عدالت کا بڑا حکم آگیا

انٹرنیٹ سروس

نیوزٹوڈے:   سندھ ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے انتخابات تک تمام شہریوں کو انٹرنیٹ سروس کی بلاتعطل فراہمی کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ملک میں بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی، عدالت کو بتایا گیا کہ 17 دسمبر2023، 7 جنوری 2024 اور 20 جنوری 2024 کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا تک رسائی معطل رہی۔جبران ناصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مسلسل کئی دنوں سے درہم برہم ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلا جواز بندش اور انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ کے باعث امیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلانا مشکل ہو گیا ہے۔

درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت آئی ٹی اینڈ کمیونیکیشن اور پی ٹی اے کو فریق بنایا گیا ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو عام انتخابات تک شہریوں کی سوشل میڈیا تک رسائی میں مداخلت نہ کرنے کی ہدایت کی جائے۔عدالت نے الیکشن تک تمام شہریوں کو بلاتعطل انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین سے 29 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔پی ایس 110 سے امیدوار جبران ناصر ایڈووکیٹ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+