حکومت ملنے پر سراج الحق کے بڑے دعوے
- 25, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حالیہ اجلاس میں بیان جاری کیا ہے کہ حکومت ملی تو فلسطین، کشمیر اور ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرائیں گے۔ لوئر دیر میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام، ملک کو برباد کرنے والی تین حکمران جماعتوں کو مسترد کر دیں اور ملک بچانے کے لیے ترازو پر مہر لگائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ روٹی کپڑا، مکان کے دعویداروں کے پاس کچھ نہیں بچا۔ سراج الحق نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات ملک کے مستقبل کے لیے اہم ہیں، جماعت اسلامی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ ظلم سے ہے۔
تبصرے