مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے دور
- 25, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: لاہور میں مرغی کا گوشت فی کلو 650 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اور دو روز میں اس کی قیمت میں 39 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔برائلر مرغی کی نئی قیمت 651 روپے مقرر کی گئی ہے اور گوشت کی فی کلو قیمت میں آج 19 روپے کا اضافہ ہوا۔
زندہ برائلر مرغی کی ہول سیل قیمت میں 12 روپے اور پرچون کی قیمت میں 13 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور ہول سیل ریٹ 432 جبکہ ریٹیل قیمت 449 مقرر کی گئی ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت میں بھی دو روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور فی درجن انڈے کی قیمت 416 روپے مقرر کی گئی ہے، اس کے علاوہ دکاندار من مانے نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں۔
تبصرے