انتخابات سے قبل پیٹرول سے متعلق اہم خبر

پیٹرول کی قیمت

نیوزٹوڈے:   عام انتخابات سے قبل ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق نگراں حکومت 31 جنوری سے 15 فروری تک پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے تک اضافہ کر سکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ اوگرا کی طرف سے کیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں متاثر ہوں گی۔

عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران پیٹرول کی قیمت 83 ڈالر سے بڑھ کر 89 ڈالر تک پہنچ گئی۔ پاکستان میں ڈالر اور روپے کی قدر مستحکم ہونے کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+