لطیف کھوسہ فارغ، عمران خان نے نیا وکیل مقرر کر لیا
- 25, جنوری , 2024
نیوزتوڈے: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے اپنے خصوصی وکلاء لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کو برطرف کردیا۔ اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی، اس دوران کپتان کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ لطیف کھوسہ کی جگہ سکندر ذوالقرنین اور سلمان صفدر کو وکیل مقرر کیا گیا ہے۔ سکندر ذوالقرنین اور سلمان صفدر نے 27 جنوری تک دفاع کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے توشہ خانہ کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی۔
اس کے علاوہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔ چند روز قبل رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عمران خان لطیف کھوسہ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔
تبصرے