بلاول کا ساتھ دیں گے یا نہیں؟ عمران خان نے صاف بتا دیا

سابق وزیراعظم عمران خان

نیوزٹوڈے:   عمران خان نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو کی کسی صورت مدد نہیں کریں گے۔ کمرہ عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ اوپن ٹرائل نہیں، میڈیا کے دوستوں کو پیچھے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کنٹرول اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے، میں ہمیشہ کہتا رہا ہوں کہ صاف اور شفاف انتخابات کروائیں۔ لوگ جسے چاہیں منتخب کریں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور جب پی ٹی آئی میدان میں ہی نہیں تو سروے کیسے کرائے جا رہے ہیں۔ 

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے لیے پی ٹی آئی کو کنٹرول کرنا مشکل ہے۔ تمام جماعتیں آپس میں ضم ہو چکی ہیں لیکن پھر بھی پی ٹی آئی کو کنٹرول نہیں کر سکتیں۔ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ ہم پر 9 مئی کے الزامات لگائے گئے لیکن ہم نے کوئی قانون نہیں توڑا۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں بھی بتایا جائے کہ الیکشن کس نے روکا؟ بلاول بھٹو کی کسی صورت مدد نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ اگر مدد مانگ رہے ہیں تو ان سے مانگے جس کے ساتھ مل کر 16 ماہ  حکومت کی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+