نمونیا کی وجہ سے پنجاب کے بچوں کی زندگیوں کو خطرہ

نیوز ٹوڈے :   صوبہ پنجاب میں پڑنے والی شدید دھند  کی وجہ سے سردی کی شدت میں آۓ دن اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے اور اس بڑھتی ہوئی شدید سردی کی وجہ سے پنجاب کے لوگ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو نے لگے ہیں ـ اس دھند اور شدید سردی سے سب سے زیادہ متاثر بچے ہو رہے ہیں ـ ایک ماہ سے پڑنے والی دھند اور شدید سردی کی وجہ سے پنجاب بھر میں بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے ـ

نمونیا کی وجہ سے 'پنجاب میں مزید 12 بچے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے' ـ پورے پنجاب میں صرف ایک دن میں نمونیا کے ایک ہزار 77  مریض ہسپتالوں میں ایڈمٹ ہوۓ ہیں ۔ یکم جنوری سے لے کر آج تک نمونیا کی وجہ سے 220 بچے وفات پا چکے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+