پشاور میں انجان لوگوں کی فائرنگ سے 'سپاہی کامران' شہید

    نیوز ٹوڈے : پشاور میں نامعلوم لوگوں کی فائرنگ سے ایک پولیس کا سپاہی شہید ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے دیہی علاقے دود زئی کے نزدیک گل بیلہ کے مقام پر کچھ نامعلوم لوگوں نے  پولیس کے ایک سپاہی کامران پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے کامران موقع پر ہی شہید ہوگیا ـ 'ایس پی ظفر خان' نے بتایا ہے کہ شہید سپاہی کامران اپنے بچوں کو سکول کی گاڑی پر بٹھانے کیلیے سٹاپ تک گیا تھا ۔ بچوں کو سکول کی گاڑی پر بٹھا کر کامران جیسے ہی اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے ـ 

   کہ کچھ انجان لوگوں نے ان پر گولیاں برسا دیں ، سپاہی کامران گولیاں لگنے سے موقع پر ہی شہید ہو گۓ ۔ کامران کو قتل کرنے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گۓ ۔ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ـ سپاہی کامران کے قتل کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی کہ آیا  ان کو کسی ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا ، یا کو ئی اور وجہ ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+