اڈیالہ جیل میں شیخ رشید احمد کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ، 'آر آئی سی راولپنڈی ہسپتال' منتقل
- 26, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : (پاکستان تحریک انصاف کے اہم کارکن جو کہ ماضی میں پاکستان کے وزیر داخلہ بھی رہ چکےہیں ، شیخ رشید احمد کی اڈیالہ جیل میں اچانک طبیعت بگڑ گئی) ـ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر داخلہ اور پی ٹی آئی کے اہم رہنما شیخ رشید احمد جن کو ایک ہفتہ پہلے 9 مئی کے واقعات میں دہشتگردی پھیلانے کے جرم میں دہشتگردی کی عدالت نے جوڈیشنل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا تھا ـ آج اچانک جیل کے اندر شیخ رشید احمد کی طبیعت خراب ہو گئی ـ
اس سے پہلے بھی شیخ رشید احمد کو دو دفعہ دل کا دورہ پڑ چکا Aہے ـ شیخ رشید کو جیل کی انتظامیہ نے فوری طور پر راولپنڈی میں دل کے ہسپتال میں منتقل کر دیا ـ آر آئی سی ہسپتال کے ڈاکٹرز شیخ رشید احمد کے مختلف ٹیسٹ کر رہے ہیں ۔ ٹیسٹوں کی رپورٹ آنے اور ڈاکٹروں کی تجویز کے بعد فیصلہ کیا جاۓ گا ، کہ شیخ رشید کو ہسپتال میں علاج کیلیے داخل کروانا ہے یا انہیں واپس اڈیالہ جیل بھیجنا ہے ـ
تبصرے