ایران کو جواب دینا بھارت کیلئے وارننگ تھی،نگرا ن وزیر اعظم

انوارلحق

نیوٹوڈے: نگران وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران تنازعے کو دونوں ہی کم کرنا چاہتے ہیں، پاکستان نے جس طرح جواب دیا وہ سب ک سامنے ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت کا فوری جواب قابل تعریف ہے اور پاکستان کے اس اقدام کی پوری قوم کی حمایت ہے اور ہم نے جلد بازی میں کوئی کاروائی نہیں کی۔ پوری قوم کی طرف سے ری ایکشن آرہا تھا ، ہم نے سوچ سمجھ کر ان کےحملے کا جواب دیا تھا۔

پاکستانی جواب سے خطے اور بھارت کو بھی واضح پیغام گیا ، ایران کے عراق کے ساتھ بھی معالات ہیں، عراق کی پشت پر پوری عرب دنیا کھڑی ہے اور اسی طرح پاکستان نے بھی ایران کو غیر محفوظ نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارا کوئی سرحد تنازعہ نہیں ہیں ، کالعدم اشخاص کی جانب سے تحفظات دونوں جانب سے ہیں، اس حملے میں پاکستان کے لوگ بھی مارے گئے، ایران کی جانب سے کوئی بھی شہری نہیں مارا گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+