بلوچستان میں 50 نئے اسکول قائم کرنے کا اعلان

بلوچستان

نیوزٹوڈے: الخدمت فاؤنڈیشن نے رواں سال بلوچستان میں پچاس نئے اسکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور جائیکا کے تعاون سے الخدمت ایجوکیشن پروگرام کی ٹیم کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ الخدمت کے سیکرٹری جنرل سید وقاص نے خطاب کے دوران کہا کہ 26.2 ملین پاکستانی بچوں کی تعلیم سے محرومی تشویشناک ہے تاہم مخیر حضرات کی مدد سے الخدمت ان بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز کا حصہ بنائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں رواں سال تعلیم سے محروم بچوں کے لیے پچاس نئے اسکول قائم کیے جائیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+