پنجاب کے اہم ترین مسائل کیا ہیں؟ سروے نے سب بتادیا

روزگاری، مہنگائی اور گیس

نیوزٹوڈے: پنجاب کے عوام نے بے روزگاری، مہنگائی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کو اہم ترین مسائل قرار دیا ہے۔ آئی پی او آر نے ایک نیا سروے جاری کیا ہے جس میں رائے عامہ شامل ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق مہنگائی، بے روزگاری اور گیس کی لوڈشیڈنگ اہم ترین مسائل ہیں۔ اس کے علاوہ تعلیم کی کمی، بجلی کی کمی اور صاف پانی کی کمی پنجاب میں عام مسائل ہیں۔ سروے کے مطابق 29 فیصد نے مہنگائی، 20 فیصد نے بے روزگاری جب کہ 20 فیصد نے گیس لوڈشیڈنگ کو پنجاب کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیا۔ 4 فیصد نے بجلی کی لوڈشیڈنگ جبکہ 2 فیصد لوگوں نے تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کو صوبے کا بنیادی مسئلہ قرار دیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+