آنے والے دو سالوں تک لاہور میں پانی ختم ہو جائے گا اور یہاں ٹینکر چلیں گے، ہائی کورٹ
- 26, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے:لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اتنے زیادہ ہیں کہ اب تک برف نہیں پڑی۔ اور رپورٹس کہہ رہی ہیں کہ 2026 تک لاہور میں پانی ختم ہو جائے گا اور یہاں ٹینکر چلیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کی دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ فاضل جج نے کہا کہ رپورٹس بتا رہی ہیں کہ لاہور میں 2026 تک پانی ختم ہو جائے گا اور یہاں کے لوگوں کو ٹینکر کے ذریعے پانی دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک نیم سرکاری ادارہ الیکٹرانک گاڑی کا کام کہاں سے شروع کر سکتا ہے؟ اس پر ایڈووکیٹ جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول 50 فیصد بچوں کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کریں۔
تبصرے