پنجاب میں نمونیہ شدت اختیار کرگیا، 7 روز میں 71 بچے زندگی کی بازی ہار بیٹھے

نمونیہ

نیوزٹوڈے:پنجاب میں نمونیا شدت اختیار کر گیا، سات روز میں 71 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 بچے انتقال کر گئے، جاں بحق بچوں کی عمریں پیدائش سے لے کر 4 سال تک ہیں۔ پنجاب میں رواں سال اب تک نمونیا سے 233 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ شیخ پورہ اور ذکر آباد میں 4، گوجرانوالہ میں 3، لاہور میں ایک اور راولپنڈی میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ ایک دن میں مزید 1122 مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور سے 24 گھنٹوں میں 280 مریض رپورٹ ہوئے۔ رواں سال کے آغاز میں صوبے میں 12 ہزار بچے نمونیا سے متاثر ہیں۔ اس حوالے سے پنجاب کے نگران وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر سال پچاس ہزار افراد نمونیہ سے مرتے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+