بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
- 26, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے جس سے ملک میں خشک سردی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا اور آزاد کشمیر ، گلگت میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ راولپنڈی ، اسلام آباد میں بارش اس کے علاوہ مری، گلیات اور گردونواح میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔ خیبر کے چند مقامات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ صوبہ پنجاب ، خیبر اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند رہنے کا امکان ہے اور ڈیرہ اسماعیل، لکی مروت، دادو ، گھوٹگی، کشور میں رات دھند رہے گی۔ ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 31 جنوری تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہنے کا امکان ہے۔ اس سسٹم کے تحت کل تک گلگت بلتستان ، کشمیر میں ہلکی درمیانی بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ لاہور، گجرانولہ، سرگودھا میں 30 اور 31 کو بارش متوقع ہے۔
تبصرے