کراچی کے ایک اور تاجر نے خود کشی کر لی
- 27, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : کراچی کے ایک اور تاجر نے خود کشی کر لی ـ کراچی جو کہ کبھی غریب کا گھر کہلاتا تھا ، اب اسی غریب کے گھر میں غریب تو غریب ، امیروں کا رہنا بھی محال ہو گیا ہے ـ کراچی میں بھتہ خوری کی بڑھتی وارداتوں نے کاروباری لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے ـ کاروباروں میں نقصانات کی وجہ سے لوگوں کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ـ اور آۓ دن کوئی نہ کوئی شخص اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہا ہے ـ آج بھی کراچی کی ایک کاروباری شخصیت نے کاروبار میں لگاتار نقصان کی وجہ سے موت کو گلے لگا لیا ـ
تاجر کے ملازمین نے بتایا کہ مالک اپنے دفتر میں بیٹھے ہوۓ تھے جو کہ دوسری منزل پر ہے ـ مالک نے ہمیں بلا کر کہا کہ دفتر کے کیمرے بند کر کے نیچے چلے جاؤ ـ ملازمین کا کہنا ہے ، کہ جیسے ہی ہم نیچے پہنچے مالک کے دفتر سے فائر کی آواز سنائی دی ـ فائرنگ کی آواز سن کر ہم بھاگتے ہوۓ دفتر میں پہنچے تو مالک کو گولی لگی ہوئی تھی اور ساتھ میں پستول پڑا ہوا تھا ـ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے ہسپتال بھجوا دیا اور واقعہ کی تحقیق شرع کر دی ـ
تبصرے