کراچی سے پکڑے جانے والے دہشتگردوں کے گروہ کے سرغنہ کا ریکارڈ مل گیا
- 27, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : کراچی سے پکڑے جانے والے گینگ کے لیڈر کا دہشتگردانہ ریکارڈ سامنے آ گیا ـ گروہ کے اس لیڈر کا نام 'انور' ہے ـ انور (عزیز بلوچ گروہ کے 'گولی مار' اور پاک کالونی گروپ) کا لیڈر ہے ـ انور اپنے مخالف لوگوں کے جسم کے حصے کاٹ کر انہیں قتل کر دیتا تھا ، اور ان کی لاشوں کو بوریوں میں بھر کر ویران جگہوں پر پھینک دیتا تھا ـ
شہری پولیس کا کہنا ہے کہ انور پاک کالونی گولی مار کے کاروباری لوگوں سے بھتہ وصول کرتا تھا اور جو لوگ بھتہ نہ دیتے ان کو اغوا کرکے ان پر مظالم ڈھاتا تھا ، اور انہیں قتل کر دیتا تھا ـ انور بے حساب لوگوں کا قاتل ہے ـ ملزم گولی مار اور پاک کالونی کے علاقوں میں نشہ بھی بیچتا تھا ـ
وسیم حسن
تبصرے