کراچی میں ڈرائیوری کے جنون نے دو نوجوانوں کی جان لے لی

   نیوز ٹوڈے : کراچی میں موٹرسائیکلوں کی ریس لگانے کا شوق دو نوجوانوں کی موت کی وجہ بن گیا ـ کراچی کے علاقے ملیر میں (ایکس پریس ہائی وے) کے اس ٹریک پر ، جس پر تعمیراتی کام جاری ہے ، کچھ لڑکوں نے موٹر سائیکلوں کی ریس لگائی ـ ریس کے دوران کچھ موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں ـ جس سے اس حادثے میں دو نوجوان ہلاک ہو گۓ ۔ ہلاک ہونے والے نوجوانوں میں ایک کی شناخت  'حسن' کے نام سے ہوئ  ہے ـ

     ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں اس حادثے سے متعلق کچھ پتہ نہیں ـ پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو نجی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا ، جہاں سے ریسکیو حکام ان لاشوں کو جناح ہسپتال لے گۓ ـ جناح ہسپتال کے عملے نے بتایا کہ لاشوں کے ورثاء ان لاشوں کو بغیر کسی قانونی کاروائی کے اٹھا کر لے گۓ ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+