راولپنڈی مدرسے میں اچانک کئی بچیوں کی حالت غیر

    نیوز ٹوڈے : راولپنڈی کے علاقے (ڈھوک مستقیم) میں بچیوں کے ایک مدرسے میں رات کا کھانا کھانے سے بچیوں کی حالت بگڑ گئ ـ تفصیلات کے مطاق راولپنڈی میں ڈھوک مستقیم کے ایک بچیوں کے مدرسے میں مدرسے کی بچیوں کو رات کا کھانا دیا گیا تو بچیاں جیسے ہی کھانا کھا کر فارغ ہوئیں تو کئی بچیوں کی حالت غیر ہو گئی ـ بے شمار بچیوں کو پیٹ میں درد اور قے کی شکایت  کا مسئلہ درپیش آ گیا ـ 

       مدرسہ انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو 1122 پر کال کی جس سے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہچ گئیں ۔ ریسکیو حکام نے فوری طور پر طبی امداد دے کر 12 بچیوں کو طبی مرکز منتقل کر دیا ـ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ بچیوں کی یہ حالت فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ہوئی ہے ـ مزید بچیوں کی طبیعت خراب ہونے کے خطرے کے پیش نظر ریسکیو اہلکار مدرسے میں ہی رکے رہے ـ اور باری باری ڈیوٹی دے کر بچیوں کی دیکھ بھال کی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+