کراچی میں پاکستان تحریک انصاف اور پولیس کے درمیان جھڑپ
- 29, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھگڑا ہوگیا ـ کراچی کے علاقے (کلفٹن) میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ریلی میں شرکت کیلیے آۓ تو انہیں پولیس نے واپس بھیجنے کی کوشش کی جس پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا ـ پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوۓ ریلی کے کارکنوں پر شیلنگ اور آنسو گیس کی فائرنگ شروع کر دی ـ پولیس نے کارکنوں پر لاٹھیاں بھی برسائیں ـ
پولیس کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی سیاسی جلسے سے قبل اس جلسے کی پولیس سے اجازت لینا ضروری ہے ـ جبکہ تحریک انصاف کے ارکان نے اس ریلی کی کوئی اجازت نہیں لی ـ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریلی کیلیے اکٹھے ہونے والے افراد کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا ـ جھگڑا اتنا بڑھا لیکن کارکن تو اپنی جگی سے ہٹنے کا نام نہیں لے رہے تھے آخر کا رپولیس کو ہی ہار ماننا پڑی اور ان کارکنوں کو روکنے کیلیے فوج بلا لی گئی ـ
تبصرے