شیخوپورہ میں ایک ہی گاؤں کے 8 افراد کا لرزہ خیز قتل
- 29, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : شیخو پورہ میں افسوسناک واقعہ میں 8 افراد قتل ـ تفصیلات کے مطابق (شیخوپورہ کے تھانہ صدر کی حدود میں گاؤں ہچڑ) میں ایک شخص نے 8 افراد کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا ـ پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے پہلے ایک پیٹرول پمپ پر اس کے ملازم کو کلہاڑی سے قتل کر دیا ، پھر ایک شخس کو راستے میں گاؤں کے سٹاپ پر کھڑے ہوۓ قتل کیا ـ دو افراد کو کھیتوں میں گندم کی رکھوالی کیلیے سوتے میں قتل کر دیا ، جبکہ گاؤں سے باہر ہی ایک جانوروں کی حویلی میں ایک ہی گھر کے 4 افراد جن میں دو عورتیں ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہے کو کلہاڑی سے بے دردی سے قتل کر دیا ـ فیض رسول جوکہ قریب ہی دوسرے گاؤں سے تعلق رکھتا ہے نےا ن سب 8 افراد کو کلہاڑی سے بے دردی سے قتل کردیا ـ گھر کے اندر قتل ہونے والے چار افراد میں سے مرد کا نام شاہ محمد تھا ، جبکہ عورتوں میں سے ایک کا نام اشرف بی بی اور دوسری کا نام کرن شہزاد تھا جبکہ بچے کا نام ؤووف تھا ـ قتل کی وجہ ابھی معلوم نہ ہو سکی کہ آیا قاتل کا دماغی توازن درست نہیں تھا ، یا مقتولین سے اس کی کوئ رنجش تھی ۔ بہر حال پولیس نے جاۓ حادثہ پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کو بھی بلا لیا ہے تاکہ جلد سے جلد قاتل کو پکڑ کر اس کے انجام تک پہنچایا جا سکے ـ
تبصرے