امریکہ نے پاکستان سے مدد مانگ لی

امریکہ پاکستان

نیوزٹوڈے:  امریکہ یمن میں حوثیوں کے حملوں سے لڑنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کر رہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاک بحریہ انٹرنیشنل کمبائنڈ میری ٹائم فورس کا موثر رکن ہے، حوثیوں کے حملوں اور رکاوٹوں سے بین الاقوامی تجارت متاثر ہو رہی ہے، بحیرہ احمر میں کشیدگی پر پاکستان سے رابطے میں ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مارجرین میکلوڈ نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک حوثیوں کے خلاف ٹاسک فورس کی شمولیت کا خیرمقدم کریں گے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی یمن کی مشکلات سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حوثیوں سے لڑ کر خطے کے تمام ممالک کو غذائی قلت سے بچانا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران حوثیوں کو ہتھیار اور اسرائیلی جہازوں کے بارے میں معلومات فراہم کر رہا ہے اور ایرانی حکومت کی عمومی پالیسی ایرانی عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+