کراچی (ناظم آباد) کا علاقہ دوسیاسی جماعتوں کے درمیان میدان جنگ بن گیا

فائرنگ کا مقابلہ

نیوز ٹوڈے :   رات گۓ کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان فائرنگ کا مقابلہ شروع ہو گیا ـ جس میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا - تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ (ناظم آباد 2 نمبر) میں 'پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم' کے درمیان رات کو فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ـ جاں بحق شخص کے حامیوں نے اشتعال میں آ کر دو گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ۔ ناظم آباد کا پورا علاقہ ساری رات میدان جنگ بنا رہا -

اس حادثے میں ہلاک ہونے والا 48 سالہ 'فراز ایم کیو ایم کا کارکن تھا' ۔ جبکہ زخمی ہونے والا آدمی 'طلحہ پیپلز پارٹی کا کارکن تھا' ۔ ـپیپلز پارٹی کےزخمی کارکن طلحہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوۓ بتایا کہ ہم لوگ 'ملٹی چوک' پر پیپلز پارٹی کا جھنڈا لگانے لگے تھے - کہ اتنے میں تین لڑکوں نے آکر ہمیں جھنڈا لگانے سے روکا اور ہم پر فائرنگ شروع کر دی ـ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آکر گاڑیوں کو لگی آگ بجھائی ـ پولیس اور رینجر نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول میں کیا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+