ناظم آباد میں ہونے والے سیاسی جھگڑے کا ذمہ دار مصطٖفٰی کمال ہے 'سعید غنی'
- 30, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : کراچی کے علاقے ناظم آباد میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ سے متعلق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ 'پیپلز پارٹی کے سعید غنی' نے سارے کا سارا الزام ایم کیو ایم کے مصطفٰی کمال پر لگا دیا ـ سعید غنی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ میں نگران حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ کل ناظم آباد میں ہونے والے واقعہ کی تحقیقات کرائے جس میں پیپلز پارٹی پر الزامات لگاۓ گۓ ہیں ـ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت یہ تحقیقات (ہائی کورٹ کے جج) کی نگرانی میں کراۓ ـ سعید غنی نے کہا کہ اگر اس واقعہ کے ذمہ دار پیپلز پارٹی کے ارکان ہوۓ تو ہم ہائی کورٹ کی جاب سے متعین کی گئی ہر سزا بھگتنے کیلیے تیار ہیں ـ
سعید غنی کا کہنا تھا کہ مجھے اور مصطفٰی کمال کو اس اس سے دور رکھ کر عدالت گواہوں اور وڈیوز کو دیکھ کر فیصلہ کرے کہ اس واقعہ کا ذمہ دار کون ہے ؟ سعید غنی نے کہا کہ میں بذات خود یہ سمجھتا ہوں کہ "کل کے واقعے کا ہی نہیں بلکہ کراچی میں جتنے بھی حالات خراب ہو رہے ہیں ان سب کا ذمہ دار مصطفٰی کمال ہی ہے" ۔ سعید غنی نے کہا کہ آپ مصطفٰی کمال کی پچھلے دس بارہ دنوں کی تقریریں اور میڈیا بریفنگ سن لیں ، ان میں مصطفٰی کمال پیپلز پارٹی کو گالیاں دینے کے علاوہ کوئی کام نہیں کر رہا ـ
تبصرے