کالا دھن رکھنے والوں کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے بڑا جھٹکا
- 30, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : (اسٹیٹ بینک آف پاکستان) نے پاکستان کو کالے دھن سے پاک کرنے کا فیصلہ کر لیا ـ پاکستان اسٹیٹ بینک نے تمام چھوٹے بڑے نوٹوں کو تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ـ نۓ چھپنے والے نوٹوں کو 'بین الاقوامی سیکیورٹی فیچر' کے ساتھ چھاپا جاۓ گا ـ (گورنر اسٹیٹ بینک خرم شہزاد) نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ ہمارا یہ نیا فیصلہ کہ نۓ نوٹوں کو بین الاقوامی سیکیورٹی فیچر کے ساتھ چھاپا جاۓ ، پاکستانی عوام کیلیے نہائت فائدہ مند ثابت ہوگا ـ اس سے نوٹوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلتا رہے گا ـ
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اس سے کالا دھن جمع کرنے والے لوگوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ البتہ ان کو اس سے فرق پڑسکتا ہے کہ بڑے نوٹوں کو ختم کر دیا جاۓ ـ اور ہم نے 5 ہزار کے نوٹ کو ختم کر دیا ہے ـ انہوں نے کہا ، کہ لوگوں کے تہہ خانوں سے کالے دھن کو نکالنے کے اس عمل کو (ورٹیلائزیشن) کہتے ہیں ـ اور اس عمل سے دنیا کے کم ملکوں کو ہی فائدہ ہوا ہے ـ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں جہاں مہنگائی کی شرح زیادہ ہے ایسے ملک میں لوگ پیسہ سٹاک نہیں کرتے بلکہ چیزیں خرید کر رکھتے ہیں جیسے گاڑیاں ، پلاٹ اور سونا وغیرہ ـ ایسی چیزوں پر ٹیکس لگا کر ان کو باہر نکلوایا جا سکتا ہے ـ
تبصرے