بے شمار سرکاری نوکریاں،بیروزگاروں کو خوشخبری سنا دی گئی

آسامیوں

نیوزٹوڈے:  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاک فوج کی سول، رینجرز، وزارت قومی صحت، نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی گریڈ 1 سے 18 تک کی 2093 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق وزارت قومی صحت میں کوارشین آفیسر گریڈ 18 کی ایک اور ریسرچ آفیسر گریڈ 17 کی ایک آسامی، وزارت موسمیاتی تبدیلی میں گریڈ 18 کی ایک آسامی، کوارشین آفیسر گریڈ 18 کی ایک آسامی خالی ہے۔ وزارت قومی خوراک و سلامتی، پاکستان آرمی۔ مختلف فارمیشنز میں گریڈ 1 سے 15 تک کی 963 آسامیاں اور ریسرچ گریڈ 17 کی مزید ایک پوسٹ، سندھ رینجرز کی 1010 آسامیاں، اے ایف آئی آر ایم میں پانچ اسامیاں منظور کی گئی ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+