مسلسل 5 دن بارشیں،پی ڈی ایم اے نے اہم مراسلہ جاری کردیا

مسلسل 5 دن بارشیں

نیوزٹوڈے:  محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 31 جنوری سے 4 فروری تک بارشیں ہوسکتی ہیں، پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مری میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ملکہ کوہسار میں منگل اور بدھ کو بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مری ریجن میں موسم سرد اور ابر آلود رہے گا۔ مری میں کم سے کم درجہ حرارت صفر یا 2 رہے گا، برف باری کے امکان کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام محکموں کو الرٹ کر دیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+