سوڈان میں پاک امن دستے پر حملہ

پاک امن دستے پر حملہ

نیوز ٹوڈے :   سوڈان میں پاکستان کے امن دستے پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا ـ تفصیلات کے مطابق سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع علاقے میں موجود 'پاکستان کا ایک امن دستہ' دو مقامی زخمیوں کو لے کر ہسپتال جا رہا تھا کہ راستے میں اکثریت پسندوں نے اس دستے پر حملہ کر دیا - لیکن امن دستے کے جوانوں کی بروقت جوابی کاروائی نے ان دہشتگردوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ـ اس حملے میں ایک پاکستانی فوجی جوان شہید جبکہ 4 زخمی ہو گۓ - شہید ہونے والے نوجوان کا نام (محمد طارق) تھا اور اس کا تعلق صوبہ سندھ سے تھا -

زخمی جوانوں میں دو پاک فوج کے افسران بھی شامل ہیں ـ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاک امن دستے اپنے شعبے سے لگاؤ اور فرائض کی ادائیگی کی وجہ سے قابل تحسین ہیں ـ آج تک 181 پاکستانی نوجوان دنیا میں امن کے قیام کیلیے اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں - اور آئندہ بھی ہماری پاک فوج کے نوجوان عالمی دنیا میں قیام امن کی کوششوں میں پیش پیش رہیں گے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+