بلوچستان کی مچھ جیل پر ہوا حملہ

نیوز ٹوڈے :   بلوچستان کے علاقے (بولان) میں آج دہشتگردوں نے کئی جگہوں پر حملے کر دیے ـ تفصیلات کے مطابق آج بولان میں تین جگہوں پر دہشتگردوں نے راکٹ حملے کیے ان میں بلوچستان کی (مچھ جیل ، بولان کی لیوی پولیس تھانہ اور ریلوے اسٹیشن) کو نشانہ بنایا گیا ـ لیکن سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی نے ان حملوں کو ناکام بنا دیا ہے ـ سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد مارے گۓ ـ بولان کے ریلوےاسٹیشن پر راکٹ حملے سے ریلوے پولیس کے دو جوان زخمی ہو گۓ ـ سپریڈنٹ مچھ جیل کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے مچھ جیل کا عملہ اور قیدی مکمل طور پر محفوظ ہیں ، کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ـ

دہشتگردوں کی طرف سے پھینکے گۓ راکٹ سے صرف جیل کے مین گیٹ اور اس سے ملحقہ دیوار کو معمولی سا نقصان پہنچا ہے ـ جیل کے تحفظ کیلیے سیکیورتی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور مزید سیکیورٹی بھی طلب کر لی گئی ہے ـ کوئٹہ سے ایف سی اہلکاروں کی مزید نفری بھی فوری طور پر منگوا لی گئی ـ اور تمام نزدیکی ضلعوں سے لیویز پولیس کے اہلکاروں کو بلا کر مچھ شہر کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے ـ وزارت صحت کے سیکرٹری نے بھی مچھ ، بولان اور دوسرے تمام نزدیکی ضلعوں کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی ، اور ہسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+