منی لانڈرنگ کیس میں مؤنس الٰہی اشتہاری ہو گۓ

منی لانڈرنگ کیس

نیوز ٹوڈے :  'منی لانڈرنگ کیس میں لگاتار غیر حاضری پر اسپیشل سینٹرل عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کے ساحبزادے مؤنس الٰہی کو اشتہاری قرار دے دیا' - اور مؤنس الٰہی کی دائمی گرفتاری کا حکم سنا دیا ہے - سینٹرل عدالت نے مؤنس الٰہی کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم سنایا جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ مؤنس الٰہی کی تمام جائیداد ضبط کر لی گئی ہے-

اس کیس کی جانچ کرنے والے افسر نے عدالت کو بتایا کہ معزز عدالت نے مؤنس الٰہی کے منی لانڈرنگ کیس کی جانچ کرنے کا جو کام میرے سپرد کیا تھا اس کیس کو ایک ماہ گزر چکا ہے لیکن اس عرصے کے دوران مؤنس الٰہی ایک مرتبہ بھی حاضر نہیں ہوۓ اس لیے عدالت اسے اشتہاری قرار دے - جس پر سینٹرل عدالت نے مؤنس الٰہی کو اشتہاری قرار دیتے ہوۓ اس کی دائمی گرفتاری کا حکم سنا دیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+