کراچی پولیس اور رینجر کی مشترکہ کاروائی ، دو بھتہ خور گرفتار

نیوز ٹوڈے :   کراچی میں پولیس اور رینجر نے اکٹھے کاروائی کرتے ہوۓ  دو بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا ـ ترجمان رینجر نے تفصیلات بتاتے ہوۓ بتایا ، کہ لیاری لوہے کی مارکیٹ کے ایک تاجر کو کسی نے واٹس ایپ کے ذریعے (لیاری کے کمانڈر احمد علی مگسی کے نام سے کال کی اور اس سے 2 لاکھ بھتہ مانگا) اس شخص کی اطلاع پر رینجر نے ان مجرموں کو گرفتار کر لیا ـ ان بھتہ خوروں میں سے ایک کو 'لیاری اور دوسرے کو گارڈن' کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ـ دوران تفتیش ان مجرموں نے انکشاف کیا کہ پچھلے ایک سال سے وہ لوگ لیاری کے 'سلیم چاکلیٹی کے بھتیجے عظیم' کے ساتھ مل کر یہ کام کر رہے ہیں ـ

اور انہوں نے بھتہ کی مد میں اکٹھی ہونے والی رقم میں سے 10 لاکھ روپیہ ہنڈی کے ذریعے عظیم کو بھیجا ہے ـ عظیم ایران سے مختلف نمبروں کے ذریعے لوگوں کو بھتہ کیلیے کال کرتا ہے اور انہیں دھمکیاں دیتا ہے ان دونوں بھتہ خوروں میں سے ایک کا نام (عدنان شاہ اور دوسرے کا نام انیس) ہے ـ کراچی پولیس اور رینجر ان مجرموں کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنے کیلیے مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+