سبی میں تحریک انصاف کی ریلی میں دھماکا ، 4 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
- 31, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : بلوچستان کے علاقے (سبی) میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گۓ ـ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھماکا عمران خان کی سزا کے کچھ دیر بعد کیا گیا - دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا ـ سبی پولیس (ایس ایچ او ذکاء اللٰہ گجر) نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم بم ڈسپوزل اسکوارڈ کی مدد سے ثبوت اکٹھے کر رہے ہیں-
اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سرکاری ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے - متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ـ اسلیے ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے ـ الیکشن کمیشن نے اس واقعہ سے متعلق چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے - بلوچستان کے (نگران وزیر اطلاعات) نے کہا ہے کہ "دہشتگردوں کے حملے بلوچستان کی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے الیکشن طے شدہ وقت پر ہی ہوں گے" -
تبصرے