توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14 سال قید بامشقت کی سزا
- 31, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو سزا سنا دی گئی ہے۔ توشہ خانہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی اور دونوں کو 14, 14 سال کی قید بامشقت سزا اور جرمانہ بھی کیا گیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی کو 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل بھی قرار دے دیا ہے۔
توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی اور عمران خان کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
تبصرے