عمران خان کی سزا پر پرویز خٹک کا تلخ بیان سامنے آگیا

پرویز خٹک

نیوزٹوڈے:   پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کو صرف غرور اور تکبر کی سزا ملی  ہے۔ نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کا مشن غربت کا خاتمہ نہیں بلکہ غریب کو غریب تر بنانا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے قرضے لے کر ملک کو برباد کر دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ سائفر کیس میں اپنی سزا کے خود ذمہ دار ہیں۔ واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی چیئرمین کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+