پرویز الٰہی کو اب تک کا سب سے منفرد انتخابی نشان الاٹ
- 31, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے الیکشن 2024 میں مور کا انتخابی نشان لینے کی درخواست مسترد کردی، الیکشن کمیشن کی جانب سے پرویز الٰہی کو گدھا گاڑی کا نشان الاٹ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔ پرویز الٰہی نے مور کا نشان حاصل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی۔
درخواست میں کہا گیا کہ "درخواست گزار پی پی 32 سے الیکشن لڑ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دی، انتخابی نشان مور الاٹ نہیں کیا جا رہا"۔
تبصرے