الیکشن کمیشن نے مردہ اساتذہ کی بھی ڈیوٹیاں لگا دی
- 31, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے؛ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنز میں ایسے اساتذہ کو بھی ڈیوٹیاں سونپ دی ہیں جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ بعض مقامات پر بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری ہے اور بعض مقامات پر انتخابی عملے کی تعیناتی کا عمل جاری ہے۔
اس صورتحال میں الیکشن کمیشن نے ان اساتذہ کو بھی ڈیوٹیاں سونپ دی ہیں جو انتقال کر چکے ہیں۔سکول انتظامیہ کے مطابق ایک پرائمری ٹیچر کا انتقال 9 اگست کو ہوا اور دوسرا 8 جنوری کو انتقال کر گیا تاہم ای سی پی نے ان دونوں کی ڈیوٹیاں لگا دیں۔اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ’ہم نے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے دو اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائیں جو انتقال کرچکے ہیں‘۔
تبصرے