کراچی 'بلوچ پاڑہ' میں باپ نے کیا بیٹے کو قتل

نیوز ٹوڈے :   کراچی میں باپ نے اپنے سگےنوجوان بیٹے کا قتل کر دیا ـ یہ افسوسناک واقعہ کراچی کی پرانی سبزی منڈی کے نزدیکی علاقے 'بلوچ پاڑہ' میں پیش آیا ـ بلوچ پاڑہ میں (نوجوان آصف اور اس کے والد منور) کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا ، جس سے باپ نے غصہ میں آ کر بیٹے کے سر پر بھاری چیز دے ماری ـ سر پر وزنی چیز لگنے سے نوجوان آصف سرمیں اندرونی گہری چوٹ کی وجہ سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ـ

نوجوان آصف کی میت کو قانونی کاروائی کیلیے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ـ جبکہ نوجوان بیٹے کو قتل کرنے کے بعد منور موقع سے غائب ہو گیا ـ محلے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آصف اورمنور دونوں نشہ کرتے تھے جس کی وجہ سے گھر میں آۓ دن لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا ۔ پولیسن نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+