شکار پور 'میاں صاحب' کے نزدیک مسافر بس الٹ گئی ، 4 افراد ہلاک اور 15 زخمی

نیوز ٹوڈے :   شکار پور میں مسافر بس الٹنے سے 4 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گۓ ـ تفصیلات کے مطابق شکار پور میں 'جیکب آباد سے ایک مسافر بس مسافروں کو لے کر ڈھل کی طرف جا رہی تھی' کہ 'میاں صاحب' کے قریب بس تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی ـ اس اندوہناک حادثہ میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گۓ ـ ریسکیو کا عملہ فوری طور پر جاۓ حادثہ پر پہنچ گیا ـ ریسکیو عملے نے زخمیوں اور ہلاک شدگان کی میتوں کو میاں صاحب کے سرکاری ہسپتال شفٹ کر دیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+