کراچی میں دس سیکنڈ میں واردات

نیوز ٹوڈے :   کراچی کی عوام کیلیے مہنگی موٹر سائیکلیں رکھنا بھی محال ہو گیا ـ کراچی کے 'اولڈ رضویہ' کے علاقے سے چور پلک جھپکنے کی دیر میں موٹر سائیکل چرا کر لے گۓ ـ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں قیمتی موٹر سائیکلوں کی چوری کی وارداتوں کے ساتھ موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتیں بھی بڑھتی جا رہی ہیں ـ

کراچی کے علاقے رضویہ ٹاؤن کا نوجوان آج صبح جیسے ہی موٹر سائیکل لے کر گھر سے دفتر جانے کیلیے نکلا ـ تو موٹر سائیکل سواروں نے اس کا پیچھا کرنا شروع کر دیا ـ اور آگے جا کر ایک گلی میں اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل سوار نوجوان کو روک لیا ـ نوجوان نے خوفزدہ ہو کر اپنی موٹر سائیکل وہیں چھوڑی اور بھاگ کر اپنی جان بچائی ـ نوجوان نے موٹر سائیکل چھننے کا پرچہ رضویہ تھانہ میں درج کروا دیا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+