باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قتل

نیوز ٹوڈے :   باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما (ریحان زیب خان) جو کہ حلقہ 'این اے 8 ' سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے ، پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ـ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے حلقہ این اے 8 کے سابقہ پی ٹی آئی اور موجودہ آزاد امیداور کی حیثیت سے الیکشن لڑنے والے ریحان زیب خان جو کہ باجوڑ کے  "صدیق آباد پھاٹک کے بازار" میں اپنی انتخابی سرگرمیوں میں مصروف تھے کہ ان پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی ـ

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریحان زیب شدید زخمی ہو گۓ ـ انہیں شدید زخمی حالت میں طبی مرکز منتقل کیا گیا لیکن زخموں کو برداشت نہ کرتے ہوۓ ریحان زیب ہسپتال میں انتقال کر گۓ ـ پولیس اور حفاظتی اداروں نے فوری طور پر سارے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ـ ڈپٹی پولیس آفیسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ بتایا کہ واقعہ سے متعلق تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ہم نے سی ٹی ڈی او کو بھی پرچہ درج کرنے کا لکھ دیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+