گھر بیٹھے جائیداد کی رجسٹریشن، شہریوں کو بڑی سہولت دے دی گئی

گھر بیٹھے جائیداد

نیوزٹوڈے:  گورنر سندھ نے رجسٹریشن آرڈیننس 2024 کی منظوری دے دی، رجسٹریشن آرڈیننس کا اطلاق فوری طور پر صوبے بھر میں ہوگا۔ گورنر کا مارن ٹیسوری نے آئین کے آرٹیکل 128 کی شق (اے) کے تحت آرڈیننس کی منظوری دے دی، شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی، اب آپ گھر بیٹھے جائیداد کی رجسٹریشن کی درخواست بورڈ آف ریونیو میں جمع کرا سکیں گے۔ مالک کی طرف سے جمع کرائے گئے دستاویزات کی آن لائن تصدیق کی جائے گی اور آخری تاریخ کو SMS یا ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+