امتی ہونے کی حیثیت سے سیرت نبویﷺ سے واقفیت لازمی ہے

گورنر سندھ

نیوزٹوڈے:  نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ امت ہونے کے لیے سیرت نبوی سے واقفیت لازمی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت چیئرمین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ قرآن  کو سمجھنے کے لیے سیرت نبوی ﷺ کو جاننا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حق کی تلاش، حق کا اعلان اور حق کو عملی جامہ پہنانا رسول اللہ ﷺ کی زندگی کے بنیادی اصول ہیں۔ زندگی کی کتاب کو نصاب میں شامل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انیق احمد نے کہا کہ سیرت نبوی نئی نسل کے لیے بہت اہم ہے۔ کیونکہ اس میں ہر مسئلے کا حل ہے اور زندگی گزارنے کے ہر طریقےبتائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علم اور کردار لازم و ملزوم ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+