آسان اقساط پر پلاٹس : صحافیوں کے لئے بڑی خوشخبری

صحافیوں کے لیے پلاٹس

نیوزٹوڈے: پنجاب حکومت نے صحافیوں کو آسان اقساط میں 3300 پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا، 10 سال میں اقساط آسان اقساط میں ادا کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا کمیونٹی کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ وزیر اطلاعات عامر نے کہا کہ لاہور میں 200 ایکڑ پر مشتمل رہائشی منصوبہ شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ عامر میر نے کہا تھا کہ پنجاب میں پلاٹس آسان ماہانہ اقساط میں دئیے جائیں گے، قسطیں 10 سال میں آسان اقساط میں ادا کی جائیں گی۔ لاہور کی حدود میں صحافیوں کا کوٹہ 30، 30 فیصد اور لاہور سے باہر کے صحافیوں کا 25 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔ پلاٹ قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کیے جائیں گے۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 6 فروری ہے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+