دس روز میں بینک صرف 3 دن کھلیں گے
- 01, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: ملک بھر میں یوم کشمیر، الیکشن اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث اگلے دس دنوں میں بینک صرف تین دن کھلیں گے۔ ملک بھر کے بینک 3 فروری سے 5 فروری تک بند رہیں گے، 5 فروری بروز سوموار یوم یکجہتی کشمیر جبکہ 3 اور 4 فروری کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔ الیکشن کے موقع پر بینک 6 فروری کو دوبارہ کھلیں گے اور 8 فروری کو بند ہوں گے۔ بینک عوامی لین دین کے لیے جمعہ 9 فروری کو کھلیں گے۔ 10 اور 11 فروری کو بینکوں میں ہفتہ وار تعطیل ہوگی اور اس طرح اگلے دس دنوں میں بینک صرف تین دن کھلیں گے اور چھ دن بند رہیں گے۔
تبصرے