شیخ رشید کا پی ٹی آئی کے بانی عمران خان پر بڑا الزام

شیخ رشید

نیوزٹوڈے: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 کے امیدوار پر عمران خان سے تین کروڑ روپے میں ٹکٹ خریدنے کا الزام عائد کیا۔ شیخ رشید نے ایک ویڈیو میں بیان جاری کیا کہ عمران خان نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شہریار ریاض کو تین کروڑ روپے میں ٹکٹ فروخت کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں  خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں  کہ میں خانہ کعبہ کی چھت پر گیا ہوں، شہریار ریاض نے ان سے 3 کروڑ میں ٹکٹ خریدا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+