بلوچستان لرزہ دھماکوں سے

3 دھماکے

نیوز ٹوڈے :    بلوچستان آج دھماکوں سے لرز اٹھا ـ بلوچستان کے تین مختلف علاقوں میں آج دھماکے ہوۓ ـ پہلا دھماکہ 'کوئٹہ کے سبزل روڈ' پر ہوا ـ یہ دھماکہ سبزل روڈ پر پولیس کی پرانی چوکی کے قریب ہوا ـ دھماکہ پرانی پولیس چوکی کے قریب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ـ دھماکے کی جگہ سے ایک لاش ملی ہے ـ جس کے جسم کے حصے ارد گرد بکھرے ہوۓ تھے ـ دوسرا دھماکہ (جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللٰہ یار) کے قریب قومی شاہراہ پر ایک ہوٹل کے نزدیک ہوا ـ یہ کریکر دھماکہ تھا ـ اس دھماکے میں دہشتگردوں نے جو کریکر پھینکا وہ لڑھکتا ہوا ایک ٹرک کے نیچے جا کر پھٹا -

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گۓ ۔ علاقہ کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ـ اس دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوۓ ، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ـ تیسرا دھماکہ (بلوچستان کے شہر تربت کی ایک مین شاہراہ) پر ہوا ہے ۔ یہ دھماکہ دستی بم پھینک کر کیا گیا اس دھماکے میں ایک شخص زخمی ہو ا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+