عمران خان کو سزا دینے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کا لگا نمبر

چوہدری پرویز الٰہی

نیوز ٹوڈے :   پاکستان تحریک انصاف کے بانی (عمران خان) کو سزا دیے جانے کے بعد اب چوہدری پرویز الٰہی کی باری آ گئی ـ لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزام میں چوہدری پرویز الٰہی اور اس کے ساتھ شامل اس کیس میں اس کے ساتھیوں کو جرم کی حد لگانے کیلیے بلا لیا ہے ـ نیب لاہور نے لاہور کی احتساب عدالت میں چوہدری پرویز الٰہی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ترقیاتی کاموں میں کرپشن کا کیس درج کروایا تھا ـ

آج جب لاہور کی احتساب عدالت میں 'جج زبیر شہزاد کیانی' کی عدالت میں جیل انتظامیہ نے چوہدری پرویز الٰہی کو پیش کیا تو احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے  اس کیس میں جرم کی حد لگانے کیلیے چوہدری پرویز الٰہی ، محمد خان بھٹی اور اس کیس میں ملوث دوسرے تمام افراد کو اگلی پیشی پر حاضر ہونے کا حکم سنا دیا تاکہ مجرموں کے سامنے ان پر جرم کی حد لگائی جا ۓ ـ اس کیس میں مؤنس الٰہی پہلے ہی اشتہاری ہو چکے ہیں ـ احتساب عدالت نے اس کیس میں شامل تمام مجرموں کو ریفرنس کی ایک ایک کاپی دے دی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+